پاکستانی ریسلرز کا بھارتی پرو ریسلنگ لیگ میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

جمعرات 12 نومبر 2015 12:58

پاکستانی ریسلرز کا بھارتی پرو ریسلنگ لیگ میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) پاکستانی ریسلر نے بھارت میں ہونے والی پرو ریسلنگ لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری محمد ارشد ستار نے میڈیا کو بتایا کہ قومی ریسلر بھارت میں آئندہ ماہ ہونیوالی ریسلنگ لیگ میں شرکت نہیں کریں گے ، دونوں ممالک کے درمیان حالات کی بہتری تک قومی کھلاڑی کسی ایونٹ میں شریک نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ حسین سمیت 4 قومی ریسلرز قمر عباس ، محمد انعام اور اسد بٹ کو بھارت میں ہونیوالی پرو ریسلنگ لیگ میں شرکت کرنا تھی تاہم کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا کہ دونوں ممالک میں سیاسی ماحول بہتر نہیں ہے اس لئے ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ سیکریٹری ریسلنگ فیڈریشن نے مزید کہا کہ بھارت کی ریسلنگ فیڈریشن کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ۔