بھوک کے ہاتھوں‌مجبور سفاری میں موجود شیر جیپ کا ٹائر کھا گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 12:55

بھوک کے ہاتھوں‌مجبور سفاری میں موجود شیر جیپ کا ٹائر کھا گئے

تنزانیہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء): تنزانیہ کے نیشنل پارک میں بھوک کے ہاتھوں مجبور شیروں نے سفاری کے لیے آئی جیپ کے ٹائر ہی کُتر ڈالے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تصاویر میں بھُوکے شیروں کو جیپ کے ٹائر کُترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سفاری کے لیے آئے جیپ میں سوار سیاح شیروں کے اس اچانک اور غیر معمولی حملے سے خوفزدہ ہو گئے. شیروں کی ٹائر کُترتے ہوئے تصاویر تنزانیہ کے علاقہ اروشہ کے سفاری ٹوور گائیڈ امینوئل بائیو نے لیں. بائیو نے شیروں کے اس غیر معمولی حملے سے متعلق بتایا کہ شیر کافی عڑصے سے شکار نہ ملنے پر بھُوکے تھے جس کے سبب انہوں نے جیپ کے ٹائر کُتر کر اپنی بھُوک مٹانا چاہی.

شیروں کا غیر معمولی حملہ