روس کا ڈوپنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کا اعلان
جمعرات 12 نومبر 2015 12:48
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء)کھیلوں میں ممنوعہ ادویات کے انسداد کے عالمی ادارے (ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی) کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ڈوپنگ میں ملوث روسی کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔روس کے صدر کا یہ بیان ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد آیا ہے۔رواں ہفتے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے ایک آزاد کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ روسی کھلاڑیوں نے انسدادِ ممنوعہ ادویات کے افسران کو رشوت دے کر ممنوعہ ادویات استعمال کیں اور ان کے استعمال کے ٹیسٹ کے نتائج پر پردہ ڈالا۔
صدر پوٹن نے کہا ہے کہ وہ ممنوعہ ادویات کے انسداد کے عالمی ادارے کے ساتھ ’پیشہ ورانہ تعاون‘ کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ’لڑائی شروع ہونی چاہیے اور کھیلوں کے مقابلے میں دلچسپی اْسی وقت ہوتی جب وہ بالکل شفاف ہوں۔‘اس سے قبل روس کے وزیر کھیل نے کہا تھا کہ ’برطانیہ کے اینٹی ڈوپنگ سسٹم کی کوئی قدر نہیں ہے اور وہ روس سے بدتر ہے۔
‘ روس کے ذرائع ابلاغ اور کھیل کی وزارت نے ڈوپنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔روس کے صدر نے کہا کہ کسی نہ کسی کو تو اس کی ذمہ داری قبول کرنا ہو گی اور کوتاہیوں کا پتہ لگانا ہو گا۔’میں نے وزیر کھیل اور دیگر ساتھی جو کھیل سے منسلک ہیں، اْن سے کہا ہے کہ اس مسئلے پر ہر ممکن توجہ دی جائے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے طور پر تحقیقات کروائیں اور میں انٹی ڈوپنگ ایجنسی کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون کے لیے تیار ہوں۔‘بین الاقوامی اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر نے روس کی فیڈریشن کو بتایا ہے کہ وہ ڈوپنگ سے متعلق رپورٹ پر اپنا موقف رواں ہفتے پیش کریں گے۔واڈا کی رپورٹ کے مصنف ڈک پاونڈ نے تجویز دی ہے کہ سنہ 2016 کے اولمپکس میں روس کی شمولیت معطل کر دینی چاہیے۔جس کے بعد بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ اْن کے پاس ایسے کرنا کا ’اختیار‘ نہیں ہے اور اس سلسلے میں فیصلہ بین الاقوامی اتھلیٹکس فیڈریشن کرے گیمزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.