دورہ بھارت ، شاہد آفریدی کا ہندوستان سے تحریری ضمانت کا مطالبہ
جمعرات 12 نومبر 2015 12:42
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت جاکر کھیلنے کی تجویز منظور کر لینی چاہئے بشرطیکہ پی سی بی اپنے بھارتی ہم منصبوں سے آمدنی میں ففٹی ففٹی شیئر کی تحریری ضمانت حاصل ہوجائے ۔ آل راونڈر شاہد آفریدی نے بھارت میں پاک،بھارت مختصر سیریز کیلئے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے تحریری ضمانت کے مطالبے کی حمایت کی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حالات میں بھارت کیلئے پاکستان یا یواے ای کے نیوٹرل سینٹر پر سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے شمالی علاقوں میں پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کی میزبانی کی تجویز پر غور کررہاہے جس کی آمدنی دونوں ممالک میں ففٹی ففٹی شیئرکی جائے گی ۔(جاری ہے)
ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت میں جاکر کھیلنے کو تیار ہیں لیکن منافع میں برابر کے حصے کیلئے تحریری ضمانت حاصل کرنا ضروری ہے ۔
ہم نے تین سال پہلے بھی بھارت میں مختصر سیریز کھیلی تھی جس سے بھارت نے کروڑوں روپئے کمائے لیکن پاکستان کووعدے کے باوجود کچھ نہیں ملا ۔ اس بار اگر بھارت سیریز کے ریویو میں پچاس فیصد حصے کی تحریری ضمانت دے تو پی سی بی کو بھارتی سرزمین پر کھیلنے کی تجویز منظور کرلینی چاہئے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.