لاوڈ اسپیکر ایکٹ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کیخلاف مقدمہ درج
تازہ ترین : 1

لاوڈ اسپیکر ایکٹ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے پہلے ہی جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے بڑے امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رہنماوٴں کے خلاف لاوڈ اسپیکر کے استعمال اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں دفعہ 134 کے تحت درج کیا گیا۔

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے تحت گذشتہ روز مزار قائد پر بلدیاتی امیدواروں سے کامیابی کے بعد شہر کی تعمیر ترقی کے لئے حلف اٹھانے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ مقدمے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر علی زیدی سمیت دیگر مقامی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تقریب میں دونوں جماعتوں کے مقامی رہنماوٴں اور بلدیاتی امیدواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 12:39:52

اپنی رائے کا اظہار کریں