یورپی کمیشن نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار کردہ اسرائیلی برآمدی مصنوعات پر مخصوص لیبل لگانے کو لازمی قرار دے دیا ، اسرا ئیل کا ا حتجا ج
جمعرات 12 نومبر 2015 12:38
بر سلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء)یورپی کمیشن نے یہودی آباد کاروں والے علاقوں میں تیار کردہ اسرائیلی برآمدی مصنوعات پر مخصوص لیبل لگانے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اسرائیل نے یورپی کمیشن کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے یورپی یونین کے اس فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانویل نہزون نے اسے ایک’ متعصبانہ‘ اقدام قرار دیا۔ ” ہمیں افسوس ہے کہ یورپی یونین نے اس طرح کا امتیازی اور غیر معمولی فیصلہ سیاسی بنیادوں پر کیا ہے۔ یہ قدم اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے چلائی جانے والی مہم سے متاثر ہو کر اٹھایا گیا ہے۔(جاری ہے)
یہ اس حوالے سے بہت بھی نا مناسب وقت ہے کیونکہ اسرائیل کو آج کل دہشت گردی کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے“۔
توانائی کے اسرائیلی وزیر یووال اسٹائنر نے اسیسامعیت دشمنی سے تعبیر کیا ہے۔یورپی کمیشن کے مطابق آئندہ سے یورپی صارفین کو علم ہونا چاہیے کہ وہ جو اسرائیلی مصنوعات خرید رہے ہیں، وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے پیداواری یونٹوں میں تیار کی گئیں یا باقی ماندہ اسرائیل میں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ لیبل مقبوضہ مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور گولان کی پہاڑیوں والے علاقوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات پر لگائے جائیں گے۔ یہ خصوصی شناختی لیبلنگ پھلوں، سبزیوں اور کاسمیٹکس مصنوعات کے لیے لازمی ہو گی۔یورپی یونین ایک طویل عرصے سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے حوالے سے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتی آ رہی ہے۔ یورپی یونین کا موٴقف ہے کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں نئی آبادکاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی اسرائیلی مصنوعات پر لیبل لگانے کا آئیڈیا یورپی یونین میں ایک عرصے سے گردش کر رہا تھا لیکن اس میں تیزی اس وقت آئی، جب سولہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگیرینی کو یہ اقدام اٹھانے کے لیے خط لکھا۔ خط لکھنے والوں میں برطانیہ، اٹلی اور فرانس بھی شامل تھے۔ برسلز حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں گرین لائن سے آگے تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا تو مزید تادیبی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.