کراچی :آج اور کل سندھ کا دورہ کروں گا ، سندھ کے لوگوں کو خاص طور پر تبدیلی کی ضرورت ہے، لوگوں کو نئے اور پرانے پاکستان میں فرق واضح کرنا بہت ضروری ہے ، اسپیکر کا انتخاب اب بھی متنازعہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی دورہ سندھ پر میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 12:38
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں. اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آج اور کل سندھ کا دورہ کروں گا. انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیس کے ذریعے الیکشن لڑا جا رہا ہے، اندرون سندھ کو آزاد کروانا ہے کیونکہ خاص طور پر سندھ کے لوگوں کو تبدیلی کی ضرورت ہے، یہاں پانی نہیں ہے ٹرانسپورٹ کا حال سب کے سامنے ہے.
پی ٹی آئی چئیر مین کا کہنا تھا کہ ، لوگوں کو بتانا ہے کہ نئے اور پرانے پاکستان میں کیا فرق ہے، نئے پاکستان میں پولیس اور نیب غیر جانبدار ہوں گے، نئے پاکستان کا بلدیاتی نظام کے پی کے جیسا ہو گا، نئے پاکستان میں شوکت خانم جیسے عالمی معیار کے حامل مزید اسپتال بنائے جائیں گے جس میں کسی کی مداخلت نہیں ہو گی، نئے پاکستان میں اسکول بلدیاتی نظام کے زیر انتظام ہوں گے. انہوں نے بتایا کہ کے پی کے میں اسٹیٹس کو کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان چاہتا ہے کہ ملک گورننس ٹھیک ہو، گورننس کی بہتری فوج کی نہیں ہر پاکستانی کی ڈیمانڈ ہے، عمران خان نے مزید کہا کہ اسپیکر کا الیکشن اب بھی متنازعہ ہے کیونکہ اکیس ہزار ووٹوں کا کچھ پتہ ہی نہیں چلا کہ کہاں گئے، ملک میں بُری گورننس کی بدولت امیر کو امیر اور غریب کو غریب کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی میں مخالفین کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی گئی، ملک لا اینڈ آرڈر ٹھیک نہیں تو روزگار کیسے ملے گا۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو گا۔ کیونکہ اگر سرمایہ کاری نہیں ہو گی تو ملک آگے کیسے بڑھے گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جلد ہی کراچی کا دورہ بھی کروں گا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.