شاہ رخ اور کاجول کے ہمراہ کام کرنے سے کوئی ڈر نہیں‘کریتی سنن

جمعرات 12 نومبر 2015 12:32

شاہ رخ اور کاجول کے ہمراہ کام کرنے سے کوئی ڈر نہیں‘کریتی سنن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور کریتی سنن کا کہنا ہے کہ دونوں کو فلم ’دل والے‘ میں شاہ رخ اور کاجول کے ہمراہ کام کرنے سے کوئی ڈر نہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق ورون دھون کا ایک ایونٹ کے دوران کہنا تھا کہ وہ فلم ’دل والے‘ میں شاہ رخ کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، اور اس کی وجہ سے کسی بھی اداکار کو دوسرے سے کم نظر آنے کی جلن ہوسکتی ہے تاہم ورون کو ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔

ورن کا مزید کہنا تھا کہ اس فلم میں تمام اداکاروں نے ایک دوسرے کا مکمل ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی بولی وڈ کی سب سے کامیاب جوڑیوں میں سے ایک ہے جو ایک بار پھر فلم ’دل والے‘ میں نظر آئے گی ساتھ ساتھ ورون دھون اور کریتی سنن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔کریتی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فلم کے ہدایتکار روہت شیٹھی نے تمام اداکاروں کو اپنا اپنا اہم کردار دیا ہے اور فلم میں ان کی ورون کے ساتھ جوڑی کا شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔کریتی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور ورون کاجول اور شاہ رخ کے برابر آنے کا کبھی خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے۔فلم ”دل والے“ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔