دھوکے باز شوہر پر بیوی نے سب کے سامنے کوڑوں کی برسات کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 12:23

دھوکے باز شوہر پر بیوی نے سب کے سامنے کوڑوں کی برسات کر دی

پیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء): دھوکے باز شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد پیرو خاتون نے اپنے مجازی خُدا پر کوڑوں کی برسات کر دی . سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے جس میں خاتون کو اپنے شوہر پر کوڑوں کی برسات کرتے دیکھا جا سکتا ہے . تفصیلات کے مطابق شمال مغربی پیرو ریاست سے تعلق رکھنے والی سوزینا ویسکویز کو اپنے خاوند جیمی زیمبرانو پر دھوکہ دہی کا شُبہ تھا .

متجسس خاتون نے اپنے شوہر کا اُس وقت پیچھا کیا جب اس کے شوہر نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جا رہا ہے. جس پر خاتون نے اپنے شوہر کا پیچھا کیا اور اپنے شوہر کو ہوٹل میں ایک خاتون کے ساتھ داخل ہوتے ہوئے دیکھ لیا.

(جاری ہے)

جس پر خاتون نے ہوٹل کے دو گارڈز کو آمادہ کیا کہ وہ اس کام میں اس کا ساتھ دیں. گارڈز نے مذکورہ شخص کو کافی شاپ میں بُلایا جہاں اس کی اہلیہ سوزینا نے کوڑے کے ساتھ اپنے خاوند پر ہلا بول دیا اور بغیر کچھ سُنے اس پر کوڑوں کی بارش کر دی.

سوزینا نے چیختے ہوئے اپنے خاوند سے کہا کہ گھر میں کھانے کے لیے معقول رقم نہیں ہے اور تم یہاں دوسری عورتوں پر پیسے لُٹا رہے ہو. پاس سے گزرتے ہوئے ایک شخص نے سوزینا کو اپنے خاوند کو مزید مارنے سے روکا . جس کے بعد پولیس بھی پہنچ گئی . تاہم پولیس تاحال یہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہے کہ سوزینا کو گرفتار کیا جائے یا نہیں لیکن بلا شُبہ سوزینا کے خاوند کو اس واقعہ کے بعد اپنی زندگی کا ایک تکلیف دہ سبق ضرور مل گیا ہو گا.