فواد خان کا شاہ رخ کو پشاور آنے کی دعوت دینے کااعلان
تازہ ترین : 1
فواد خان کا شاہ رخ کو پشاور آنے کی دعوت دینے کااعلان

فواد خان کا شاہ رخ کو پشاور آنے کی دعوت دینے کااعلان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کے آبائی شہر پشاور آنے کی دعوت دیں گے-پشاور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب کے موقع پر فواد خان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان اْن کے اچھے دوست ہیں اور وہ انھیں ان کے آبائی شہر پشاور کے دورے کی دعوت ضرور دیں گے-فواد خان کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ سے رابطے میں ہیں اور جب بھی ان کے درمیان ملاقات ہوگی، وہ خصوصی طور پر بولی وڈ کنگ کو یہ پیغام پہنچائیں گے کہ پشاور کے لوگ انھیں پشاور میں دیکھنا چاہتے ہیں-واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے آباوٴ اجداد کا تعلق پشاور سے ہے، ان کے والد تاج محمد خان کا آبائی گھر پشاور میں واقع ہے، جبکہ شاہ رخ نے ستر کی دہائی میں اس گھر کا دو بار دورہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے ان کا رشتہ بہت پرانا اور گہرا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ یہاں کا دورہ کریں۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 12:22:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں