اداکارہ ہیما مالنی کا ہدایت کاری کی خواہش کا اظہار

جمعرات 12 نومبر 2015 12:22

اداکارہ ہیما مالنی کا ہدایت کاری کی خواہش کا اظہار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ ہیما مالنی نے ایک بار پھر فلموں کی ہدایت کاری کی خواہش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ہیما مالنی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ، انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ”شعلے“،”ڈریم گرل“،”محبوبہ“،”انداز“،”ویر زارا“شامل ہیں جب کہ بالی ووڈ کی ڈریم گرل نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھی چکی ہیں اور فلموں کی ناکامی کے بعد ہدایتکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم بھارتی فلم نگری میں خواتین ڈائریکٹرز کی کامیابی کے بعد ایک بار پھر فلموں کی ہدایتکاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم نگری میں خواتین ہدایتکار اچھی فلمیں بنا رہی ہیں جس پر خوشی ہوتی ہے اگر اچھی فلم کی ہدایتکاری کا موقع ملا تو دوبارہ ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھوں گی۔واضح رہے کہ لیجنڈ اداکارہ ہیما مالنی کی ہدایتکاری میں فلم”دل آشنا ہے“ اور ”ٹیل می او خدا“شامل ہیں جو باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکیں۔