جامشورو میں سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ ‘ 3 ڈاکو ہلاک‘40سے زائد سنگین واردات میں مطلوب تھے

جمعرات 12 نومبر 2015 11:49

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) جامشورو کے قریب سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق ڈاکو گاڑیوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔تینوں ڈاکو چالیس سے زائد سنگین واردات میں مطلوب بھی تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جامشورو کے قریب سپر ہائی وے پر تین مسلح ڈاکو گاڑیوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اچانک پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو ناکہ لگاکر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ڈاکووٴں کی لاشیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردی گئی ہیں۔ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ کے مطابق ڈاکو چالیس سے زائد سنگین واردات میں مطلوب تھے۔جن کے قبضے سے چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :