Live Updates

جادو کا توڑ کرنے کیلئے عمران خان کمر پر کالی دال ملتے تھے: سہیلی ریحام خان

جمعرات 12 نومبر 2015 11:34

جادو کا توڑ کرنے کیلئے عمران خان کمر پر کالی دال ملتے تھے: سہیلی ریحام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر2015ء) ریہام خان کی دوست ہونے کی دعوےدار برطانیہ میں مقیم شمع جونیجو نے دعویٰ کیا ہے کہ ریہام خان نے انہیں جادو کی کہانی خود سنائی ہے جس کے مطابق عمران خان نے بنی گالامیں اپنی کمر پر کالی دال ملی جو ان کے بہنوئی نے انہیں ایک پیربابا سے لا کر دی جبکہ ریہام خان کے دراز سے تعویذ بھی ملا۔ تفصیلات کے مطابق ریہام خان کی کالے جادو کی کہانی میں ایک اور کردار سامنے آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی سابق اہلیہ کی انتہائی قریبی ساتھی ہونے کی دعوے دار شمع جونیجو کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھرمیں کالے جادوکی بات ہونا بالکل عجیب معلوم ہوتا ہے۔ شمع جونیجو نے ریہام خان کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان کے گھرمیں ایک دن کالی دال پکائی گئی۔ جادوکا توڑکرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کمر پر کالی دال بھی ملی۔ برطانیہ میں مقیم شمع جونیجو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریہام خان نے کالی دال کے معاملے پر اسی وقت تشویش کا اظہارکیا جبکہ ان کے درازسے تعویذ بھی برآمد ہوا۔ شمع جونیجونے واضح کیا انہیں ساری باتیں ریہام خان نے نہیں بتائیں۔ کچھ باتیں ذرائع سے بھی معلوم ہوئی ہیں۔ طلاق کی اکیلی وجہ کالا جادو نہیں بلکہ اوربھی بہت سی وجوہات ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات