راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی پر طبیعت خرابی کے سبب ..
تازہ ترین : 1
راولپنڈی :  کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی پر طبیعت ..

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی پر طبیعت خرابی کے سبب آج بھی فرد جُرم عائد نہ ہو سکی۔

طبیعت کی خرابی فرد جُرم عائد ہونے سے بچنے کا بہانہ ہے ۔ عدالت کا ریمارکس

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 نومبر 2015 ء): کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی آج خرابی طبیعت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکیں. تفصیلات کے مطابق کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کیس کی سماعت کی ۔ایان علی کی بریت کی درخواست خارج ہونے پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی۔

ایان علی کے وکیل نے عدالت کو درخواست دی کہ ایان علی کی طبیعت ناساز ہے لہٰذا حاضری سے استثنٰی دیا جائے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ملزمہ بیمار ہیں تو ان کا میڈیکل سرٹیفیکٹ پیش کیا جائے، ملزمہ کی طرف سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا تو عدالت نے کہا کہ جس ڈاکٹر کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا ،وہ کراچی سے تعلق رکھتا ہے ، اگر ڈاکٹر کو طلب کرنا پڑا تو مشکل ہوگی۔ عدالت نے مزید کہا کہ طبیعت کی خرابی محض فرد جُرم عائد ہونے سے بچنے کا ایک بہانہ ہے. عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ آئندہ سماعت پر پیش ہو، کیس کی سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 11:09:03

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • اشفاق احمد کی رائے : 12/11/2015 - 14:30:40

    سنتے تھے کہ قانون اندھا ہوتا ہے شاید اسی لئیے یہ پتہ نہ چل سکا کہ یہ میڈیکل سرٹیفیکیٹ جعلی ہے جو قانون کو اندھا ثابت کرنے کیلئیے ہی بنایا گیاہے

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں