حاجی عطاء محمد بنگلزئی کا سریاب میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،نقصانات کے ازالہ کا جائزہ لیا

بدھ 11 نومبر 2015 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)وزیراعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرنس حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے سریاب میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورنقصانات کے ازالہ کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا اس موقع پر میئرکوئٹہ ڈاکٹر کلیم اﷲ‘ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خلجی‘ اسسٹنٹ کمشنر طارق مینگل ‘ تحصیلدار کوئٹہ پی ڈی ایم اے اور سول ڈیفنس کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے واضح رہے کہ گزشتہ 3 دنوں سے کوئٹہ کے اکثر نواحی علاقوں میں حالیہ بارشوں سے کچے مکانات متاثر ہوئے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن عطاء محمد بنگلزئی نے سریاب اور دیگر علاقوں کا دورہ کرکے بارشوں سے متاثرہ مکانات کا جائزہ لیا جو جلد ہی وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کریں گے۔