حکومت میں شامل جماعتیں بلوچستان کا نام استعمال کرکے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں ،سینیٹر میر اسرار زہری

کرپشن کی اجازت نہ دی جائے تو یہ مخالف نعروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کریں گے، بلوچستان کے عوام کیلئے اب تک یہ جماعتیں کچھ نہ کرسکیں آئندہ بننے والی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے،خصوصی گفتگو

بدھ 11 نومبر 2015 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ و سینیٹر میر اسرار زہری نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل جماعتیں بلوچستان کا نام استعمال کرکے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں اگر انہیں کرپشن کی اجازت نہ دی جائے تو یہ مخالف نعروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کریں گے بلوچستان کے عوام کیلئے اب تک یہ جماعتیں کچھ نہ کرسکیں آئندہ بننے والی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب تک یہ بات سمجھ میں نہ آسکی کی یہ لوگ کس طرح ناراض لوگوں سے بات چیت کررہے ہیں جو بلوچستان میں ناراض ہیں ان کیخلاف سیاسی انتقام لینا چاہتے ہیں اور سیاست میں تشدد کا عنصر جمہوریت کیخلاف ایک سازش ہے اور ناراض بلوچوں کو منانے کی بجائے یہاں کے لوگوں کو سیاست سے دور کرنے کی کوشش نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ بلوچستان کے عوام کو ترقی اور خوشحالی دینے کی واحد جماعت بی این پی عوامی ہے جو بلاتعصب عوام کی خدمات کر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت میں شامل جماعتیں عوام کو حقوق دینے کی بجائے بلوچستان کا نام استعمال کرکے اپنے ذاتی مفادات حاصل کررہے ہیں انہوں نے حکومت میں شامل جماعتیں کبھی بھی عوام کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتی کیونکہ ڈھائی سال کے دوران عوام کیلئے کچھ نہ کرسکا اب یہ مختلف بہانوں سے سیاست میں اپنے آپ کو زندہ رکھنے کیلئے مختلف نعرے لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :