سکردو ،ڈگری کالج کے طالبعلم وزیر عبداﷲ نے یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ آل بلتستان تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بدھ 11 نومبر 2015 23:20

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء )ڈگری کالج سکردو کے طالب علم وزیر عبداﷲ نے روایت پھر سے برقرار رکھتے ہوئے یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ آل بلتستان تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔سکردو کی ادبی تنظیم بزم علم و فن سکردو کی جانب سے منعقدہ ہونے والے آل بلتستان تقریری مقابلے میں سندوس سے تعلق رکھنے والے ڈگری کالج سکردو کے طالب علم وزیر عبدا ﷲ کی پہلی پوزیشن آئی ۔

وزیر عبداﷲ ڈگری کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلعی اور صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی شرکت کر تے رہے ہیں ۔اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ اعزازات سے اپنے کالج اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر تے رہے ہیں ۔حال ہی میں صوبائی سطح پر ہونے والے کل گلگت بلتستان تقریری مقابلے میں تیسری پوزیشن لے چکے ہیں اور اب یوم اقبال کی مناسبت سے ہونے والے تقریری مقابلے میں اپنے فن کا جوہر دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو موسیٰ رضا نے حصوصی طور پر مبارک باد دی ۔اور کہا کہ نوجوان نسل اور بالخصوص طلبہ کو اپنی صلاحیتوں اور ہنر کو ملکر اور قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے استعمال کرنا چاہیے ۔وزیر عبداﷲ اس کامیابی کے بعد جب کالج پہنچے تو پرنسپل ڈگری کالج احسان اﷲ خان و دیگر اساتذہ سمیت طلبہ اور سٹاف نے بھر پور استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیر عبد اﷲ نے اپنی اس کامیابی کا سہرا کالج کے معلم پروفیسر موسیٰ کلیم کے سر باندھا اور کہا کہ آئندہ بھی ایسے مقابلوں میں شرکت کرتا رہوں گا ۔