بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی‘ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ملک اور صوبہ ترقی کر رہا ہے‘ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعدمقامی سطح کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی ملک اعتبار خان اور یونین کونسل مکھڈ سے یونین کونسل کے امیدوار ملک الطاف حسین کا کارنر میٹنگ سے خطاب `

بدھ 11 نومبر 2015 23:19

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی ملک اعتبار خان اور یونین کونسل مکھڈ سے یونین کونسل کے امیدوار ملک الطاف حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی‘ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں ملک اور صوبہ ترقی کر رہا ہے‘ اٹک میں اہم ترقیاتی منصوبے شرو ع کئے گئے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعدمقامی سطح کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ موضع کانی مانجہ غنڈی اور مکھڈ شریف میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علاقہ کی معروف سیاسی ‘ سماجی اور مذہبی شخصیات نے ملک الطاف حسین کی حمایت کا اعلان کیا۔ الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کامیابی کے بعد علاقے میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا دیں گے۔ نوجوانوں کو روزگار دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 2 سال میں حکومت نے ملک کو مسائل سے نکالنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کسانوں کی مدد کیلئے جو زرعی پیکج دیا گیا ہے اس کے فوائد چھوٹے کسانوں کو ملیں گے۔