ساہیوال،وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر ہنگامی صفائی ‘روٹس کے راستوں کو دلہن کی طرح ..
تازہ ترین : 1

ساہیوال،وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر ہنگامی صفائی ‘روٹس کے راستوں کو دلہن کی طرح سجا دیاگیا

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر ہنگامی صفائی ‘روٹس کے راستوں کو دلہن کی طرح سجا دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کسان پیکیج کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں میں چیک تقسیم کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے اچانک پروگرام اناؤس کردیا جس پر انتظامیہ افسران کی دوڑیں لگ گئیں ۔ ٹی ایم اے ودیگرمحکموں نے مال منڈی چوک ‘کالج چوک ‘ فرید ٹاؤن روڈ اور دیگر روٹس پر ہنگامی طورپر صفائی کے لئے سینکڑوں اہلکار لگا دیئے اور عملہ صفائی نے صفائی کرکے پانی کا چھڑکاؤ کیا اور شہرکو دلہن کی طرح سجادیا۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے انتظامات پر حیرت کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب ‘کمشنر وڈی سی او ساہیوال سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا مطالبہ کیا۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 23:18:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں