پنجاب اسمبلی پبلک اکاؤنٹس ون کا اجلاس‘ پو لیس کے اخر اجات اور پٹر ولیم مصنوعات کی خر یداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ،چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میاں محمودالر شید کا پو لیس کی بے ضابطگیوں پر بھی سخت اظہار برہمی

کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘ ہر معاملے میں میرٹ اور شفافیت کویقینی بنایا جائے،میاں محمودالر شید

بدھ 11 نومبر 2015 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی پبلک اکاؤنٹس ون میں پو لیس کے اخر اجات اور پٹر ولیم مصنوعات کی خر یداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میاں محمودالر شید نے پو لیس کی بے ضابطگیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا اجلاس اپوزیشن لیڈر و پنجاب اسمبلی پبلک اکاؤنٹس ون میاں محمودالر شید کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ایڈ یشنل آئی جی پنجاب سہیل خان ‘آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق کے علاوہ محکمہ خزانہ ‘محکمہ آڈٹ کے ذمہ داروں کے علاوہ رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر ‘وحید ڈوگر سمیت دیگر کمیٹی اراکین نے شر کت کی اور اجلاس میں پو لیس کے مختلف شعبوں میں خر یداری کے حوالے سے آڈٹ پیرے زیر بحث آئے اور کمیٹی کے سامنے انکشاف ہو اہے کہ پو لیس نے پٹر ولیم مصنوعات کی خر یداری اور ٹر انسپورٹر اور تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملات میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس پر میاں محمودالر شید نے سخت اظہار ناراضگی کیا اور کہا کہ کسی کو بھی قومی خزانہ سے لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائیگی اور بے ضابطگیوں میں جو بھی پو لیس افسران اور اہلکاران ملوث ہیں انکے خلاف آئین وقانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے اور ہر معاملے میں میرٹ اور شفافیت کویقینی بنایا جائے ۔