شہر کے امن کی لیے ہماری قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں تمام تر خطرات کے باوجود کراچی بھر سے امیدوار کھڑے کیے ہیں، ترجمان اے این پی

بدھ 11 نومبر 2015 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہر کے امن کی لیے ہماری قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں تمام تر خطرات کے باوجود کراچی بھر سے امیدوار کھڑے کیے ہیں سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں ہر حال میں اپنا قومی فریضہ مکمل ایمانداری سے ادا کرتے رہیں گے کسی کو مسلط کرنے یا اپنی پسند کا اتحاد بنوانے کی کوششیں سب کے سامنے آشکار ہوچکی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بالا دست قوتیں شہر کے ماضی سے کچھ سیکھنے کو تیار نہیں ہیں انتہاء پسند وں کے ہمدردوں کا باب بند ہوچکا ہے شہر کا مستقبل ترقی پسند، روشن خیال اور متعدل قوتوں ہے یہ اب شہریوں کی مرضی ہے کہ حکیم اﷲ محسود کے سیاسی ونگ کو منتخب کرتے ہیں شہید بشیر احمد بلور کے سیاسی وارثوں کو۔

(جاری ہے)

کراچی کی مظلوم قومیتوں پر مشتمل آبادیاں خاص طور پر پختون آبادیاں بنیادی ضروریات زندگی سے یکسر محروم ہیں اﷲ تعالیٰ اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتا جب تک وہ اپنی حالت خود نا بدلے یہ وقت مسائل کا رونا رونے کے بجائے میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے اپنے بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب انتہائی سوچ سمجھ کر کیا جائے پارٹی کے صوبائی ترجمان نے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں مذید کہا کہ پارٹی امیدواروں نے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے انتخابی مہم کا آغاز ہوتے ہی پارٹی میداواروں کو بھر پور عوامی حوصلہ افزائی سے ہمارا جوش اورلولہ بڑھ چکا ہے بزور طاقت عوام اور ہمارے درمیان وقتی دوریاں ضرور پیدا ہوگئی تھیں مگر ہمیں کوئی بھی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا اپنے عظیم اسلاف کی طویل قربانیوں کی بدولت ہم نے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے سال بارہ مہینے عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔

متعلقہ عنوان :