ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے فرنٹ مین رفیق گوڈیل کو گرفتار کرلیا

بدھ 11 نومبر 2015 23:08

ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے فرنٹ مین رفیق ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرکے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے فرنٹ مین رفیق گوڈیل کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رفیق گوڈیل نے پی ایس او کی ذیلی کمپنی ایشیاء پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی نوید زبیری کے ساتھ مل کر کرپشن کی۔

نوید زبیری ڈاکٹر عاصم حسین کے قریبی عزیز ہیں۔ رفیق گوڈیل نے نوید زبیری کے ساتھ مل کر ایشیا پیٹرولیم کمپنی میں جعلی ٹھیکے حاصل کئے۔ رفیق گوڈیل نے نوید زبیری کے ساتھ مل کر ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نویدی زبیری پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رفیق گوڈیل ڈاکٹر عاصم حسین کے فرنٹ مین بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :