امیر جماعت اسلامی کراچی اور پاکستان تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر کے خلاف جمشید ٹاؤن تھانے میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

بدھ 11 نومبر 2015 23:08

امیر جماعت اسلامی کراچی اور پاکستان تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی کراچی اور پاکستان تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر کے خلاف جمشید ٹاؤن تھانے میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کو جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے مزار قائد پر حاضری دی تھی اور حلف اٹھایا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس تقریب میں لاؤڈ اسپیکر استعمال کیا گیا۔ لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہیں لی گئی جس کے نتیجے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور پی ٹی آئی کراچی ریجن کے آرگنائزر علی زیدی کے خلاف جمشید ٹاؤن تھانے میں سرکاری مدعیت میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔