کراچی: لیاری گینگ وار کے کارندے بھی انتخابات میں امیدوار نامزد

بدھ 11 نومبر 2015 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے لیاری گینگ وار کے کارندے انتخابات لڑیں گے۔کراچی میں اب انتخابات کے لیے لیاری سے گینگ وار کے جرائم پیشہ عوام کے امیدوار بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدنام زمانہ رحمان ڈکیت کا بھائی عبدالغفور بلوچ لیاری یوسی چودہ سے جبکہ گینگسٹر تاجو کا بھائی اسلم سندھی لیاری یوسی چار سے امیدوار ہے۔مسلم لیگ ق نے سابق لیاری امن کمیٹی اور گینگ وار کے کارندے اسلم پنجگوری کو یوسی آٹھ سے امیدوار مقرر کردیا۔ پیپلز پارٹی نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ماما امید علی کو یوسی آٹھ سے چیئر مین نامزد کردیا۔

متعلقہ عنوان :