جیکب آباد پولیس کی کاروائی اسمگلنگ کی کوشش ناکام ،خاتون سمیت دوافراد گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

بدھ 11 نومبر 2015 22:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) جیکب آباد پولیس کی کاروائی اسمگلنگ کی کوشش ناکام ،40کلو اعلیٰ کوائلٹی کی چرس برآمد، خاتون سمیت دوافراد گرفتار پسٹل اور گولیاں برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد ساجد کھوکھر نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ صدر پولیس نے شمبے شاہ چوکی کے قریب تلاشی کے دوران بلوچستان سے آنے والی موٹرسائیکل کی تلاشی لی تو ملزمان کے قبضے میں سے 40کلوچرس ،ایک پسٹل 5گولیاں برآمد کرکے بلوچستا ن کے رہائشی محمد وارث منجھو اور مومل زوجہ غلام حقانی بلیدی کو گرفتارکرکے موٹرسائیکل اپنی تحویل میں لے لی ہے انہوں نے کہاکہ جیکب آباد کو منشیات ،اسمگلنگ اورجرائم سے پاک کرنے کا عزم کیاہے شہری تعاون کریں نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچاکر ان کا مستقبل روشن چاہتے ہیں انہوں نے بتایاکہ شمبے شاہ کے قریب نئی پولیس چوکی قائم کی جس پر ہمیں یہ کامیابی ملی ہے انہوں نے کہاکہ دیگر اضلاع میں 10سے زائد انعام یافتہ نہیں یہ دیکھ حیرت ہوئی کہ جیکب آباد میں 41انعام یافتہ مجرم ہیں انہوں نے کہاکہ میں جرائم پیشہ عناصرکو خبر دارکرتاہوں کہ وہ خود کو سرنڈر کریں اور ہتھیار ڈال کر پیش ہوں کچھ نہیں کہوں گا اگر ایسانہ کیا تو پھر لڑائی کے لیے تیارہوجائیں معاف نہیں کروں گاجیکب آباد کو اسمگلنگ اور کرائم فری بنانا چاہتاہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایک سانحہ کے بعد دوسری تباہی نہیں چاہتے اس لیے حفاظتی اقدامات سخت کیے ہیں اگر چند گھنٹوں کاروبار بند رہنے سے کسی کی جان بچتی ہے تو یہ بھلائی کا کام ہے انہوں نے کہاکہ اسلحہ کی نمائش پرپابندی ہے جہاں ایسی خلاف ورزی دیکھیں فون پر اطلاع کریں انہوں نے کہاکہ جیکب آباد سانحہ کے متعلق تحقیقات جاری ہے جبکہ معصوم بچے جہانزیب کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے جلد خوشخبری ملے گی ایک من چرس پکڑنے پر ایس ایس پی ساجد کھوکھر نے صدر تھانہ کی ٹیم اے ایس آئی لیاقت علی ،عاشق حسین لاشاری،ایچ سی عبدالستار ،پولیس کانسٹیبل بابل ،ظہیر ،لیاقت ،نظیر ،انچارج شمبے شاہ چوکی زاہد اسلام اعوان کو شاباشی دیتے ہوئے 75ہزار نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :