آئین اور قانون کی بالا دستی سے ہی عوام کی فلا ح بہبود ممکن ہے ، پارلیما ن کو موثر ..
تازہ ترین : 1

آئین اور قانون کی بالا دستی سے ہی عوام کی فلا ح بہبود ممکن ہے ، پارلیما ن کو موثر قانون سازی کے ذریعے عوام کی فلا ح بہبود کے لیے کام آنا چاہیے

صدر ممنون حسین کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بات چیت

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء ) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پارلیما ن کی بالا دستی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالا دستی سے ہی عوام کی فلا ح بہبود ممکن ہے، پارلیما ن کو موثر قانون سازی کے ذریعے عوام کی فلا ح بہبود کے لیے کام آنا چاہیے ۔ وہ بدھ کو یہاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ پارلیما ن کو موثر قانون سازی کے ذریعے عوام کی فلا ح بہبود کے لیے کام آنا چاہیے۔صدر مملکت نے سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارک با دی اور اس امرکا اظہار کیا کہ وہ جمہوری اقدار اور پارلیمان کی مثبت روایات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔صدرمملکت نے کہا کہ ایاز صادق کا بھاری اکثریت سے کامیابی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک جمہوری طورپر مستحکم ہور ہا ہے ۔ صدر مملکت نے سردار ایاز صادق کے لیے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا اور عزم کا اظہار کیاکہ وہ آئین کی بالادستی کو ہمیشہ مقد م رکھیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 22:37:07

اپنی رائے کا اظہار کریں