پاک چین دوستی دنیا میں مثال کی حیثیت رکھتی ہے ، اسے دونوں ملکوں کے اعوام اور اداروں کی مکمل تائید حاصل ہے، ا قتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں پاکستانی عوام چینی انجینئروں اور کارکنوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے
صدرمملکت ممنون حسین کی چائنا انٹرنیشنل کونسل کے وفد سے بات چیت
بدھ 11 نومبر 2015 22:36
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی دنیا میں مثال کی حیثیت رکھتی ہے ، جسے دونوں ملکوں کے اعوام اور اداروں کی مکمل تائید حاصل ہے۔ وہ بدھ کو یہاں ایوان صدر میں چائنا انٹرنیشنل کونسل کے وفد سے بات چیت کررہے تھے ۔وفد کی قیادت کونسل کے سیکرٹری جنرل سونگ دائی ڈونگ نے کی۔
صدر مملکت نے پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ چین کے مختلف ادارے، وزارتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت کئی مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں،ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے انھیں مکمل تعاون حاصل رہے گا۔(جاری ہے)
صدرممنون حسین نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بعد گوادر کے ذریعے عالمی منڈیوں سے رابطہ قائم ہو جائے گا جس سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کے ممالک فائدہ اُٹھاسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین قتصادی راہداری مشرق وسطیٰ اور علاقے کے دیگر ملکوں کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ا قتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں پاکستانی عوام چینی انجینئروں اور کارکنوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اس موقع پر چائنا انٹرنیشنل کونسل کے سیکرٹری جنرل سونگ دائی ڈونگ نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہیں پاکستان سے بہت محبت ملی ہے۔صدر مملکت نے وفد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.