حافظ آباد، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

بدھ 11 نومبر 2015 22:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) حافظ آباد کے نواحی گاؤں جوریاں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ اور بعد ازاں فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق 20سلہ تنویر عباس ولد شیر محمدرات کے وقت اپنی حویلی میں سو رہا تھا ۔

(جاری ہے)

جہاں نامعلوم ملزمان نے آکر اچانک فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس تھانہ کسوکی نے نعش کو قبضہ میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے پہنچا دیا۔جبکہ دوسری جانب نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :