Live Updates

بلدیاتی انتخابات میں اتحادیوں کے تعاون سے ضلع کا چیرمین ہمارا ہو گا ،(ن )لیگ نے آٹھ سالوں کے دوران سوائے کرپشن کے کچھ بھی نہیں کیا ، اگر ہمارا چیرمین منتخب ہو گیا تو شہباز شریف سے فنڈ لینا اچھی طرح جانتے ہیں

سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق کی مختلف وفود سے گفتگو

بدھ 11 نومبر 2015 22:33

حضرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اتحادیوں کے تعاون سے ضلع کا چیرمین ہمارا ہو گا ن لیگ نے آٹھ سالوں کے دوران سوائے کرپشن کے کچھ بھی نہیں کیا جنگلہ بس سروس پر اربوں روپے ضائع کئے گئے ہمارے جانے کے بعد ضلع اٹک میں ترقی کے سفر کو بریک لگ چکی ہے ضلع سے اگر ہمارا چیرمین منتخب ہو گیا تو شہباز شریف سے فنڈ لینا اچھی طرح جانتے ہیں جہاں کہیں بھی ہمارے چیرمین منتخب ہوئے وہ اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

وہ بدھ کو کالو کلاں میں دلنواز خان آرائیں کی برادری سمیت امیدوار چیرمین کونسل حمید جمریز خان اور وائس چیرمین ملک اظہر،کونسلر کے امیدوار حاجی محمد اقبال کے حق میں دعائے خیر ،چیچی گاوٗں میں امیدوار چیرمین کونسل بہادر خان ملک اعجاز ،وائس چیرمین تیمور خان ،حضرو میں حاجی شیراز خان امیدوار برائے چیرمین بلدیہ حضرو خگوانی میں امیدوار برائے چیرمین ذاکر خان عرف زیدی ،وائس چیرمین ملک آفتاب کی طرف سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق تحصیل ناظم خان رضا خان ،ملک سیف الرحمن ،ملک الطاف حسین،ملک منصور الحق،سائیں دلنواز خان ،خالد خان،شیر افضل خان کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے میجر طاہر صادق نے کہا کہ ضلع اٹک میں اب تک ہمارے 34کونسلر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جو ہمارے اور ہمارے اتحادیوں کی مقبولیت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں اپنے چھ سالوں کے دوران اکیس ہزار سے زیادہ لوگوں کو سرکاری نوکریاں دیں جبکہ ن لیگ کے منتخب نمائندے آٹھ سالوں میں اٹک میں 21افراد بھی بھرتی نہیں کرا سکے جو ان کی نااہلیوں کا ثبوت ہے یہی وجہ ہے کہ آج بلدیاتی انتخابات میں اٹک کے عوام ہمارے گروپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ہم نے کبھی بھی عوام کو مایوس نہیں کیا نہ آئندہ کریں گے میجر طاہر صادق نے کہا کہ ہمارے دور میں سٹرکوں کے جھال بچھائے گئے،کالجوں سکولوں کی تعمیر کی گئی ،ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی جبکہ آج کل سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آج اٹک میں پٹواریوں اور پولیس اہلکاروں سے ن لیگ کے اہلکار پیسے وصول کر رہے ہیں آج عوام کو بے وقوف بنانے کی خاطر این اے 57کے علاقوں میں شیخ آفتاب احمد سوئی گیس کے پائپ ڈلوا رہے ہیں نالیاں گلیاں پختہ کی جارہی ہیں پہلے آٹھ سال میں انہوں نے یہ کام کیوں نہیں کئے میجر طاہر صادق نے کہا کہ اٹک میں کسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا ئے گی بلدیاتی انتخابات کے روز ہمارے کارکن دھاندلی روکنے کی بھر پور کوشش کرینگے اگر کسی سرکاری افسر یا اہلکار نے ن لیگ کے امیدواروں کو جتانے کی کوشش کی تو اس کا حساب بھی لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع کی چھ تحصیلوں سے ہمارے گروپ اور اتحادی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ضلع کی چیرمینی حاصل کرینگے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات