بے گھرشخص پرپانی پھینکنے پرمکڈونلڈ ملازم برخاست

بدھ 11 نومبر 2015 22:20

ڈیٹروئٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹروئٹ میں مشہور فوڈ چین میکڈونلڈز کے ایک ملازم کو ایک بے گھر شخص کوبرگر کی پیشکش کرکے اْس کے چہرے پر پانی پھینکنے پر ملازمت سے نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوجانے کے بعد فرنچائز کے مالک وائز فنلے نے اپنے بیان میں کہا کہ "وہ اپنے ملازم کے اس نامناسب رویئے پر کافی پریشان ہیں اور ان کی آرگنائزیشن اس قسم کے رویئے کو برداشت نہیں کرے گی.۔

فنلے کا کہنا تھا، "میں امید کرتا ہوں کہ میرے ملازمین ہر ایک کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں، یہ حرکت ناقابلِ قبول ہے اور مذکورہ شخص اب میری آرگنائزیشن کا حصہ نہیں ہے"۔گذشتہ ہفتے فیس بک اور لائیو لیک پر پوسٹ کی گئی مذکورہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا کردیاتھا