وزیراعلیٰ کی پیر محل کے علاقے ناصر نگر میں ایم پی اے مخدوم علی رضا مرحوم کی رہائش ..
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ کی پیر محل کے علاقے ناصر نگر میں ایم پی اے مخدوم علی رضا مرحوم کی رہائش گاہ آمد،اہل خانہ سے اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ کا مرحوم مخدوم علی رضا کے بیٹے سے ہمدردی اور شفقت کا اظہار، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کے علاقے ناصر نگر میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مخدوم علی رضا مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے اور سوگوار خاندان سے مخدوم علی رضا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے بیٹے سے ہمدردی اور شفقت کا اظہار کیا اور مخدوم علی رضا مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے مخدوم علی رضا مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے اور عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے مخدوم علی رضا کی وفات پر دلی دکھ ہوا ہے

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 22:18:01

اپنی رائے کا اظہار کریں