شہبازشریف سے چین کے انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری کے اعلیٰ سطح کے وفدکی ملاقات
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ 150معاہد وں او رمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شہبازشریف کی بڑی کامیابی ہے:چینی وفد
بدھ 11 نومبر 2015 22:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری کے اعلیٰ سطح کے وفدنے ملاقات کی -ملاقات کے دوران لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پارک کے قیام کے منصوبے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا-چینی وفدنے لاہو رمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پارک کے قیام کے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے-پنجاب حکومت صوبے میں ای گورننس کے فروغ ،منصوبوں کی مانیٹرنگ اور سرکاری امور کی نگرانی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے-لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پارک کے قیام کے منصوبے کی تجویز خوش آئند ہے- پنجاب حکومت اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کر ے گی-چینی وفدنے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کوسرمایہ کاری کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ 150معاہد وں او رمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی بہت بڑی کامیابی ہے-ہمیں ان کی کامیابیوں نے بہت متاثر کیاہے-چینی وفد کے اراکین نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پارک کے قیام میں ہر ممکن تعاون کریں گے -چینی وفد کی قیادت سینئر اکانومسٹ سانگ ژیاؤچن (Mr.Song Xiaochun (کر رہے تھے -اس موقع پر چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ، چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجودتھے-
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.