نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کااہم اجلا س کل جامعہ نعیمیہ میں ہوگا

علامہ لیاقت علی صدیقی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ مرکزی وصوبائی عہدیداران شریک ہونگے:ترجمان نعیمین

بدھ 11 نومبر 2015 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی مرکزی اورصوبائی باڈی کامشترکہ اہم اجلاس کل13نومبر بروز جمعة المبارک جامعہ نعیمیہ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جس کی صدرات مرکزی صدر پروفیسر علامہ لیاقت علی صدیقی کریں گے جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید شہباز احمدسیفی،علامہ یاسر علی نعیمی،مفتی مسعود الرحمن نعیمی،مفتی بلال فاروق نعیمی،قاری محمدامیر قادری،مولانا فدا حسین قادری،مفتی ذیشان علی صابری،قاری محمدصفدر علی نعیمی سمیت دیگر مرکزی عہدیدارا ن شرکت کریں گے۔

نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں”قومی امن سیمینار“کے حوالے سے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔نیز موجود ہ ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائیگا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیمینار تعلیم اور امن کے فروغ کے لئے کوشاں شخصیات کااعزاز میں منعقد کیاجائیگا۔امن سیمینا دکے انعقاد کامقصددنیا میں اسلام کے تصور امن و سلامتی کوعا م کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :