بسیارخوری سے اجتناب، ورزش، دوا کے باقاعدہ استعمال اور تناؤ سے بچ کر ذیابیطس کا مؤثرمقابلہ کیا جاسکتا ہے،صدر ممنون کا ایوان صدر میں منعقدہ واک سے خطاب
بدھ 11 نومبر 2015 21:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بسیارخوری سے اجتناب، ورزش، دوا کاباقاعدہ استعمال اور تناؤ سے بچ کر ذیابیطس کا مؤثرانداز میں مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات صدر مملکت نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس واک کی قیادت صدر مملکت نے کی۔
اس سے قبل انہوں نے کبوتر آزاد کرکے واک کا آغاز کیا اور نیلی روشنی جلاکر پاکستان کو ذیابیطس سے پاک ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ ذیابیطس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہاہے جو باعثِ تشویش ہے۔ صدرمملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ذیابیطس بڑھتے کے ہوئے مرض پر قابوپانے کے لیے موثراقدامات کریں۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے زور دیا کہ حکومتی اقدامات کے علاوہ عوام کو بھی اپنے طرزِزندگی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ اس وقت بہت سے ادارے اس مرض کے خاتمے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تمام کا وشوں کو منظم حکمت عملی کے تحت کیا جائے تو زیادہ بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ان کاوشوں کا دائرہ کار صرف شہروں تک ہی محدود نہ رکھا جائے بلکہ دیہی اور دوردراز علاقوں تک بھی پھیلا جائے۔صدر مملکت نے خواتین سے کہا کہ وہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے اپنے خاندان کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔واک میں میڈیکل کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طالب علمو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اورشہیدذوالفقار علی بھٹو میڈکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر جاوید اکرم بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.