Live Updates

اورنج ٹرین منصوبہ دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے ، ڈیرھ سو ارب سے شروع ہوکر ایک پینسٹھ ارب تک پہنچ چکا ‘اعجاز چوہدری

اتنا مہنگا ترین منصوبہ امریکہ میں بھی نہیں لگا، تحریک انصاف ترقیاتی منصوبوں سے نہیں حکمرانوں کی ترجیحات سے اختلاف رکھتی ہے

بدھ 11 نومبر 2015 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کے سیاسی مشیراعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے ، ڈیرھ سو ارب سے شروع ہونے والے منصوبہ اب ایک پینسٹھ ارب تک پہنچ چکا ہے ،اتنا مہنگا ترین منصوبہ امریکہ میں بھی نہیں لگا، تحریک انصاف ترقیاتی منصوبوں سے نہیں حکمرانوں کی ترجیحات سے اختلاف رکھتی ہے،یہی پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتا تو آج عوام بنیادی سہولتوں سے محروم نہ ہوتی ، حکمران پانی ، تعلیم ، صحت اور قبرستاتوں کا پیسہ نکال کر اورنج ٹرین منصوبے پر لگارہے ہیں۔

اپنے ایک بیانمیں انہوں نے کہاکہ لاہور جیسے شہرمیں حالت یہ ہے کہ مائیں بچوں کو ہسپتال کی سیڑھیوں پر جنم دینے پر مجبور ہیں،میٹرو، اورنج ٹرین اور موٹر وے منصوبوں سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھرتا ، دنیا ہم پر ہنس رہی ہے بھوکے ، ننگے اور بنیادی سہولتوں سے محروم عوام ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔

(جاری ہے)

اورنج ٹرین کا پیسہ اربوں روپے کا پیسہ منصوبے پر کم اور کرپشن کی نظر زیادہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ قوم دووقت کی روٹی کو تر س رہی ہے ۔عوام صاف پینے کے پانی سے محروم ہے ۔ مائیں غربت کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمران ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے ملک وقوم کو دبا دیا ہے بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، حکمرانوں نے غربت ، بے روزگاری،مہنگائی ، کرپشن ، لاقانونیت سمیت دیگر مسائل قوم کو تحفے میں دیئے ہیں۔

نوازشریف اور شہباز شریف کسان پیکیج کی آڑ اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر کر قوم کے ٹیکسوں کاپیسہ اڑا رہے ہیں۔ ان کو کسانوں اور کاشتکاروں کی اتنی فکر ہوتی تو اڑھائی سال سوئے نہ ہوتے جیسے ہی بلدیاتی انتخابات سر پر آئے تو انہیں کسان اور کاشتکار یا د آگیا، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کسان اور کاشتکارکا کنچوبر نکل چکا ہے آج ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔بعدازاں اعجازاحمدچوہدری نے ملک بھر میں بسنے والے ہندوہم وطنوں کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کی مبارکباد پیش کی ،تمام اقلیتوں کاملک کی ترقی اور خوشحا لی میں اہم کردار ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات