محکمہ ہیلتھ کے ڈسٹرکٹ سینٹری آ فیسر چوہدری ذوالفقار علی گجر کی پروموشن،افسران ،سٹاف کی مبارکباد

بدھ 11 نومبر 2015 21:35

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)محکمہ ہیلتھ کے ڈسٹرکٹ سینٹری آ فیسر چوہدری ذوالفقار علی گجر کی پروموشن کے بعد افسران ،سٹاف کی مبارکباد چوہدری ذوالفقار علی گجر کی 17گریڈ میں ترقی اور پنجاب بھر میں پہلا نمبر آ نے پر افسران نے انہیں دلی مبارک باد پیش کی اور مزید ترقی پانی کی دعا بھی کی ڈسٹرکٹ سینٹری آ فیسر چوہدری ذوالفقار علی گجر نے بتایا کہ اﷲ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے اپنی رحمت فرمائی پہلے بھی محنت اور ایمنداری سے اپنے فرائض نبھا رہا تھا آ ئندہ بھی اپنے فرائض ایمانداری سے نبھاؤں گا دوستوں کی طرف سے حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔