مخالفین کے ساتھ انتقامی سیاست کا قائل نہیں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتا ہوں،چوہدری صفدر گجر

بدھ 11 نومبر 2015 21:34

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)نومنتخب چیئرمین چوہدری صفدر گجر نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام نے کامیابی سے سرخرو کروایا انکی محبت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا اپنی پوری محنت علاقہ کی ترقی کیلئے وقف کردی ہے انشا اﷲ حلقہ میں اب ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے مخالفین کے ساتھ انتقامی سیاست کا قائل نہیں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتا ہوں تاکہ سیاست کو خدمت کا جذبہ سمجھ کر نبھا سکوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین مہر ذوالفقار گرواہ کے ڈیرے پر علاقہ کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری شکیل ارائیں،رائے عاصم اسلم بھی موجود تھے نومنتخب چیئرمین یونین کونسل نمبر10 چوہدری صفدر گجر نے کہا ہے کہ میاں ثاقب گروپ کے کامیاب امیدوار خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترے تھے جنہیں عوام کا مکمل اعتماد ہونے کے باعث جیت کا سہرا پہنایا گیا ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے وہاڑی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اب ان کی قیادت میں حلقہ میں بھی ترقیاتی کام بھی میرٹ پر کروائیں گے۔