سول ادارے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام ہو گئے ، حکومت آرمی چیف کے پیغام کو سمجھے ،گورننس کو بہتر بنائے‘ صاحبزادہ حامد رضا
حکومتی نااہلی کی وجہ سے فوج کی قربانیاں ضائع ہو رہی ہیں، نجکاری کے فیصلے کے خلاف تحریک چلائیں گے ‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا خطاب
بدھ 11 نومبر 2015 21:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سول ادارے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام ہو گئے ہیں، حکومت آرمی چیف کے پیغام کو سمجھے اور گورننس کو بہتر بنائے،حکومتی نااہلی کی وجہ سے فوج کی قربانیاں ضائع ہو رہی ہیں، نجکاری کے فیصلے کے خلاف تحریک چلائیں گے اور واپڈا ملازمین کا ساتھ دیں گے،نیشنل ایکشن پلان کے صرف ان حصوں پر عمل ہوا ہے جس کا تعلق عسکری اداروں سے ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں مرکزی و صوبائی عہدیداران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کیسوں پر پیش رفت نہ ہونا المیہ ہے۔مودی کی پالیسیوں سے بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔(جاری ہے)
سپیکر کے انتخاب نے پی پی پی اور ن لیگ کی نورا کشتی ثابت کر دی ہے اور واضح ہو گیا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک انصاف ہی حقیقی اپوزیشن ہے۔
اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو حکومتی من مانیاں جاری رہیں گی ۔ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بنانے والے حکمران قومی مجرم ہیں۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے نیکٹا فعال نہیں ہوسکا۔ حکومت نے زلزلہ متاثرین کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت بلدیاتی اداروں کی مالی خود مختاری یقینی بنائے۔بھارت کی مضموم کاروائیوں کو سفارتی سطح پر بے نقاب کیا جائے۔پاکستان کی نظریاتی اسا س کے خلاف سازشیں تیز ہو چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشیں ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی ضروری ہے۔حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.