کسٹم انٹیلی جنس حکام کی کارروائیاں ، سمگل شدہ گاڑی اور 130موبائل فونز برآمد

پشاور سے آنیوالی کار سے برآمد 20لاکھ روپے زائد مالیت کے سمگل شدہ موبائل فونز لاہور ہال روڈ مارکیٹ میں سپلائی کیے جانے تھے

بدھ 11 نومبر 2015 21:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) کسٹم انٹیلی جنس حکام نے دو مختلف کارروائیوں میں سمگل شدہ گاڑی اور 130موبائل فونز برآمد کے لیے ، اسمگل شدہ گاڑی اور موبائل فونز کی مالیت 40لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے گارڈن ٹاؤن احمد بلاک میں کارروائی کرتے ہوئے بزنس مین سلیمان واجد میاں کے زیر استعمال سمگل شدہ مارک ایکس گاڑی قبضے میں لے لی ۔

سمگل شدہ گاڑی کو جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی اور گاڑی کی مالیت 20لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔ جبکہ دوسری کارروائی میں انسپکٹر ملک مبین اختر اور انسپکٹر مراتب مشتاق کی سربراہی میں کسٹم انٹیلی جنس ٹیم نے ٹھوکر نیاز بیگ پر پشاور سے لاہور آنے والی کرولا کار سے 130سمگل شدہ موبائل فونز برآمد کر لیے ۔

(جاری ہے)

ٹھوکر نیاز بیگ میں چیکنگ کے دوران کرولا کار بی جی 576سے مختلف ماڈلز کے 130سمگل شدہ موبائل فونز برآمد کیے گئے جن کی مالیت 20لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ملزمان نصیر خان ، ممتاز خان اور ہمایوں موبائل فونز ہال روڈ سپلائی کرنے آرہے تھے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کی جانب سے بتایا گیا کہ موبائل فون پشاور سے خریدے گئے اسمگل شدہ ہونے کے بارے علم نہیں تھا ۔ کسٹم حکام نے ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :