4سالہ عارفہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ فرح کے جسمانی ریمانڈ میں مزید2دن کی ..
تازہ ترین : 1

4سالہ عارفہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ فرح کے جسمانی ریمانڈ میں مزید2دن کی توسیع

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) لاہور کے علاقے گوجر پورہ میں 4سالہ عارفہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ فرح کے جسمانی ریمانڈ میں مزید2دن کی توسیع کردی گئی۔4سالہ معصوم عارفہ کے قتل کے الزام میں گرفتار اس کی حقیقی چچی فرح کو کینٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ، دوران سماعت تفتیشی افسر نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ سے وہ دوپٹہ برآمد کرلیا گیا ہے ،جس سے اس نے عارفہ کو گلا دبا کر ہلاک کیا تھا۔ملزمہ کے پولی گرافی ٹیسٹ اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے ملزمہ کو 13نومبر تک پولیس کے حوالے کردیا۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 21:25:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں