کسٹم انٹیلی جنس حکام کی کارروائیاں ، سمگل شدہ گاڑی اور 130موبائل فونز برآمد
سمگل شدہ گاڑی مارک ایکس بزنس مین سلیمان واجد میاں کے زیر استعمال تھی ، مالیت 20لاکھ روپے سے زائد ہے پشاور سے آنیوالی کار سے برآمد 20لاکھ روپے زائد مالیت کے سمگل شدہ موبائل فونز لاہور ہال روڈ مارکیٹ میں سپلائی کیے جانے تھے
بدھ 11 نومبر 2015 21:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) کسٹم انٹیلی جنس حکام نے دو مختلف کارروائیوں میں سمگل شدہ گاڑی اور 130موبائل فونز برآمد کے لیے ، اسمگل شدہ گاڑی اور موبائل فونز کی مالیت 40لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے گارڈن ٹاؤن احمد بلاک میں کارروائی کرتے ہوئے بزنس مین سلیمان واجد میاں کے زیر استعمال سمگل شدہ مارک ایکس گاڑی قبضے میں لے لی ۔
سمگل شدہ گاڑی کو جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی اور گاڑی کی مالیت 20لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔ جبکہ دوسری کارروائی میں انسپکٹر ملک مبین اختر اور انسپکٹر مراتب مشتاق کی سربراہی میں کسٹم انٹیلی جنس ٹیم نے ٹھوکر نیاز بیگ پر پشاور سے لاہور آنے والی کرولا کار سے 130سمگل شدہ موبائل فونز برآمد کر لیے ۔(جاری ہے)
ٹھوکر نیاز بیگ میں چیکنگ کے دوران کرولا کار بی جی 576سے مختلف ماڈلز کے 130سمگل شدہ موبائل فونز برآمد کیے گئے جن کی مالیت 20لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ملزمان نصیر خان ، ممتاز خان اور ہمایوں موبائل فونز ہال روڈ سپلائی کرنے آرہے تھے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کی جانب سے بتایا گیا کہ موبائل فون پشاور سے خریدے گئے اسمگل شدہ ہونے کے بارے علم نہیں تھا ۔ کسٹم حکام نے ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.