چین کو گوادر میں تجارتی زون بنانے کیلئے 650ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے‘ اس مقام پر ویئر ہاؤسز ،انڈسٹریز کے قیام کے علاوہ آئل سٹی بھی بنایا جائے گا

وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل کاغیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو

بدھ 11 نومبر 2015 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء ) وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ چین کو طے شدہ معاہدے کے تحت گوادر میں تجارتی زون بنانے کے لیے 650ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے ،یہ اراضی چائنیز اورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کو چالیس سال کے پٹے پر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو میں سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ 2281 ایکڑ زمین حاصل کی گئی تھی جس پر صنعتی زون بننا تھا ، اس کے پہلے مرحلے میں 650 ایکڑ زمین حوالے کی گئی ہے ،یہ فری ٹریڈ زون کا حصہ ہے۔

اس مقام پر ویئر ہاؤسز ،انڈسٹریز کے قیام کے علاوہ آئل سٹی بھی بنایا جائے گا ۔گوادر کی بندرگاہ 2007 میں 25 کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کی گئی تھی جس کے لیے 80 فیصد سرمایہ چین نے فراہم کیا تھا۔ چین اپنے استعمال کا ساٹھ فیصد خام تیل مشرق وسطی کی ریاستوں سے خریدتا ہے، چین کی اقتصادی ترقی کو دیکھتے ہوئے آئندہ سالوں میں اس کی تیل کی درآمدات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اس لیے توقع کی جا رہی ہے کہ چین تیل کی درآمد کے لیے اسی بندرگاہ کو استعمال کرے گا۔

متعلقہ عنوان :