یونس خان کی ایک روزہ کرکٹ کی آخری اننگ کا 9 رنز پر اختتام
تازہ ترین : 1
یونس خان کی ایک روزہ کرکٹ کی آخری اننگ کا 9 رنز پر اختتام

یونس خان کی ایک روزہ کرکٹ کی آخری اننگ کا 9 رنز پر اختتام

ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11 نومبر 2015 ء) یونس خان کی ایک روزہ کرکٹ کی آخری اننگ کا اختتام ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شرکت سے قبل ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ یونس خان کے اس اعلان نے کرکٹ کے حلقوں کو کافی حیران کردیا تھا کیونکہ یونس خان گزشتہ کافی عرصے سے ایک روزہ ٹیم میں واپسی کی کوششیں کررہے تھے اور اب جب انہیں ٹیم میں شامل کرلیا گیا تو انہوں نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اب انگلیند کیخلاف ابوظہبی میں جاری میچ میں پاکستان کی بلے بازی جاری ہے اور یونس خان کی ایک روزہ کرکٹ کی آخری اننگ کا اختتام ہوگیا ہے۔ یونس خان اپنی آخری اننگ میں 18 گیندوں پر محض 9 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ہیں۔ اور یوں ایک روزہ کرکٹ میں ان کے 15 سالہ کیرئیر کا اختتام ہوگیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 21:19:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں