پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی آرڈیننس 2015ء ، این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد ..
تازہ ترین : 1

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی آرڈیننس 2015ء ، این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد بارے پہلی ششماہی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی آرڈیننس 2015ء سمیت این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد بارے پہلی ششماہی کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی۔ بدھ کو پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت اور پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ نے دونوں رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔پی پی پی کی نفیسہ شاہ اور پی ٹی آئی کی شیریں مزاری نے دونوں ایوانوں کے جاری اجلاسوں کے دوران آرڈیننس پیش کرنے کو پارلیمانی روایات اور قواعد کے منافی قرار دیا اور کہا کہ زیادہ مناسب ہو گا کہ حکومت آرڈیننس پیش کرنے کی بجائے قانون سازی پر توجہ دے۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 21:12:14

اپنی رائے کا اظہار کریں