ارکان قومی اسمبلی کو بی آئی ایس پی وسیلہ حق پروگرام کے نام سے جعلی ایس ایم ایس موصول ہونے کاانکشاف

بدھ 11 نومبر 2015 21:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی کو بی آئی ایس پی وسیلہ حق پروگرام کے نام سے جعلی ایس ایم ایس موصول ہونے کاانکشاف ہوا ہے، ڈپٹی سپیکر نے بی آئی ایس پی امدادی رقوم کے حوالے سے جعلی ایس ایم ایفس کے ذریعے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کے واقعات کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث کے دوران غلام سرور نے کہا کہ انہیں بھی بی آئی ایس پی کے نام پر36ہزار کا حق دار ٹھہرانے کاایس ایم ایس ملا، پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل نے کہا کہ انہیں بھی اس طرح کے ایس ایم ایس موصول ہوئے، ہم جعلی ایس ایم ایس جاری کرنے والوں کی کھوج لگارہے ہیں۔

پی پی پی کی شازیہ ثوبیہ نے بھی ایوان کو بتایا کہ انہیں بھی متعدد ایس ایم ایس کے ذریعے رقوم ملنے کی اطلاع دی گئی۔ ڈپٹی سپیکر نے وزارت خزانہ اور آئی ٹی کو ہدایت کی کہ وہ جعلی ایس ایم ایس کے ذریعے غریب عوام کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف ایکشن لیں

متعلقہ عنوان :