تعلیم کا فروغ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،عوامی فلاح کے اس کام میں تعاون کرنے والے تمام اداروں اور تنظیموں کا خیر مقدم کیا جائیگاصوبائی وزیر تعلیم اور توانائی محمد عاطف خان
بدھ 11 نومبر 2015 21:00
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم اور توانائی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اورعوامی فلاح کے اس کام میں تعاون کرنے والے تمام اداروں اور تنظیموں کا خیر مقدم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی خوبصورت عمارتوں اور سڑکوں سے نہیں بلکہ معیاری تعلیم سے ہی ہوتی ہے اس لئے ہماری تمام تر توجہ اس اہم شعبے پر مرکوز ہے اور اب تک تعلیم کے شعبے میں نمایاں اصلاحات متعارف کرائے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور میں محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا اور وژن 21 فاؤنڈیشن کے مابین پشاورکے5 پرائمری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ سپیڈ لٹریسی سنٹرز بنانے اورانہیں چلانے کے لئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پرباتیں کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
صوبائی حکومت کی جانب سے یادداشت پر ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر اﷲ نواز سومرواوروژن 21 کی جانب سے اس کے ڈائریکٹر خالد ارشاد نے دستخط کئے۔
اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری تعلیم قیصر عالم بھی موجود تھے۔ معاہدہ کامقصد بچوں کو معیار ی تعلیم فراہم کرنا اورزیادہ سے زیادہ آؤٹ آف سکول بچوں کوسکولوں میں لانا ہے مفاہمتی یادداشت کے مطابق وژن 21 فاؤندیشن صوبے کے گرلز اور بوائز سکولوں میں آفٹر نون شفٹس میں سپیڈ لیٹریسی سنٹر ز کھولے گایہ پروگرام طلباء کے لئے مکمل فری ہوگاجبکہ اساتذہ اور دوسرے عملے کو تنخواہیں بھی فاؤنڈیشن دے گا۔ سپیڈ لیٹریسی سنٹرزمیں 20 طلباء کے لئے ایک استاد ہوگا اور اساتذہ کی تربیت بھی فاؤنڈیشن کرے گا۔سپیڈ لیٹریسی پروگرام ملک میں ناخواندگی ختم کرنے کے لئے ترتیب دیاگیا ہے اس کے ذریعے ناخواندہ بچوں کوایک سال میں انگریزی اور اردو لکھانا اور پڑھانا سکھایاجائیگا۔یہ پروگرام بنوں ،راولپنڈی اور اسلام آباد میں کامیابی سے چلاہے اورمختصر مدت میں7سوسے زیادہ بچے اس سے مستفید ہوئے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تمام علم دوست تنظیمیں آگے بڑھ کر تعلیم عام کرنے کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ صوبے سے ناخواندگی کاخاتمہ ہواورعوام کی محرومیوں کاازالہ ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.