Live Updates

خال بازار میں بیکری گودام میں آتشزدگی سے 5 مزدورکی ہلاکت پر تحریک انصاف تحصیل خال کا تعزیتی اجلاس

بدھ 11 نومبر 2015 21:00

خال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) خال بازار میں بیکری گودام میں اتشزدگی سے 5 مزدور کے جان بحق ہونے کے سانحہ پر پاکستان تحریک انصاف تحصیل خال کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت تحصیل ارگنائزر اخوانزادہ اشفاق الرحیم منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی ائی کارکنوں اور عہداریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گزشتہ رات خال بازار کے ایک بیکری گودام میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والے اگ سے بیکری میں کام کرنے والے ازاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور کی جان بحق ہونے پر گہرئے دکھ اور افسوس کااظہار کیا گیا اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی جبکہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومت سے جان بحق افراد کے ورثا کیلئے معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ خال سانحہ کے موقع پر خال پولیس کی دیوٹی کو سہراتے ہوئے کہاکہ اگر پولیس اہلکاربروقت نہ پہنچتے تو خوفناک اتشزدگی سے تمام خال بازار راکھ میں تبدیل ہو جاتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات