ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ، یکم دسمبر کو عہدہ ..
تازہ ترین : 1

ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ، یکم دسمبر کو عہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) سینئر صحافی ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ابصار عالم یکم دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سینئر صحافی ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ابصار عالم اپنے عہدے کا چارج یکم دسمبر کو سنبھال لیں گے۔ اس موقع پر اپنے ایک بیان میں سینئر صحافی ابصار عالم نے کہاکہ میں اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق نبھاؤں گا،پیمراکو بطور ریگولیٹری اتھارٹی مضبوط ادارہ بناؤں گا

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 20:58:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں