سینیٹ میں وزیر پانی و بجلی کے خلاف سینیٹر نجمہ حمید کی تحریک استحقاق قائمہ کمیٹی ..
تازہ ترین : 1

سینیٹ میں وزیر پانی و بجلی کے خلاف سینیٹر نجمہ حمید کی تحریک استحقاق قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کے سپرد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 نومبر۔2015ء) سینیٹ اجلاس میں وزیر پانی و بجلی کے خلاف سینیٹر نجمہ حمید کی تحریک استحقاق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط و استحقاق کے سپرد کردی گئی ۔ بدھ کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر نجمہ حمید نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر برائے پانی وبجلی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے غلط جوابات دیئے گئے تھے، جس سے رکن ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے، چیئرمین سینیٹ نے تحریک کو قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کو ارسال کر دیا۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 20:58:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں