صوبائی حکومت اور ہواوے کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستحظ
ہواوے صوبے کے آئی ٹی سے وابستہ افراد کو چین میں اعلیٰ تعلیم کیلئے سکالرشپ فراہم کریگا صوبے کو انفارمیشن ٹکنالوجی کا مرکز بنائینگے،شہرام ترکئی
بدھ 11 نومبر 2015 20:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) محکمہ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خیبر پختونخوا اور ملٹی نیشنل کمپنی ہواوے (HUAWEI) کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔مفاہمت کی یاداشت کی رو سے مذکورہ کمپنی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کام کر ے گی۔
اس اشتراک عمل کے تحت ہواوے کمپنی صوبے کے مختلف یونیورسٹیوں میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکشین ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد اور طلباء کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرے گی تاکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ ہواوے کمپنی ابتدائی مرحلے میں آئی سی ٹی کے شعبے سے منسلک افراد کو ہواوے سرٹیفیکشین (HUAWEI Certification )کی تربیت فراہم کرے گی جس میں کامیاب ہونے والوں کو کمپنی انٹرن شپ فراہم کرے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.